بالی وڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان اب بھی اپنے ماں باپ سے ڈرتے ہیں۔سلمان خان کے سامنے اچھے اچھوں کی بولتی بند ہوجاتی ہے لیکن ایسا کوئی ہے جس کے سامنے سلمان کی بولتی بند ہو جاتی ہے۔سلمان فیس بک، ٹویٹر کے علاوہ اپنے اپلی کیشن کے ذریعے اپنے پرستار سے بات
کرتے ہیں اور وہیں پر اپنے پرستار کے سوال کے جواب میں سلمان خان نے کہا
'میں ابھی تک اپنے ماں باپ سے ڈرتا ہوں۔مجھے ابھی بھی اس بات کا ڈر رہتا ہے کہ میں جو کر رہا ہوں اس
سے میری مم
اور ڈیڈ کو چوٹ پہنچ سکتی ہے یا میرے بھائی بہن پریشان ہو سکتے ہیں۔
سلمان خان نے کہا "جب کوئی انسان چوٹی پر پہنچ جاتا ہے تو اس کے ارد گرد والے جی حضوری کرنے لگتے ہیں۔لیکن جب بھی میں کچھ غلط کرنے والا ہوتا ہوں تو میرا خاندان اور دوست مجھے زمین پر لے آتے ہیں۔سلمان فی الحال ٹائیگر زندہ ہے کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جسے علی عباس ظفر ہدایت کر رہے ہیں۔ٹيوئب لائٹ عید پر ریلیز ہونے والی ہے، جسے کبیر خان نے ہدایت کی ہے۔